ابنا: انہوں نے کہا کہ اسطرح اسلامی جمہوریہ ایران نے مسلط شدہ مسائل کے اثرات کم کئے ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ سیاسی اور عالمی سطح پر حکومت اور وزارت خارجہ کے اقدامات کے نتائج آئندہ دنوں میں سامنے آئيں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر اس طرح کے سنگين حالات سے دوچار نہیں ہوا تھا اور گذشتہ دو برسوں میں علاقائي، عالمی، داخلی سطح پر نہایت حساس حالات سے دوچار ہوا ہے اور اس درمیاں اس پر شدید پابندیاں بھی عائد کی گئيں ۔ وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ ان اقدامات کے نتائج کاجائزہ بعد میں لیا جائے گا کیونکہ موجودہ حالات میں بہت سے مسائل کو پیش نہیں کیاجاسکتا اور بعض مسائل کے کچھ پہلو واضح نہیں ہیں۔
.......
/169